ملک میں کورونا کا قہر، 24 گھنٹے میں 38902 نئے کیسز، 543 ا موات

,

   

نئی دہلی۔ ملک میں کورنا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے اور اس میں کمی کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے ۔وزارت مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 38 ہزار902 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1077618 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 543 سے تجاوز کر 26816 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ چار دنوں کے دوران یومیہ کورونا انفیکشن کے 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جمعرات کو 32695 ، جمعہ کو 34956 اور ہفتہ کو 34884 معاملات کی تصدیق ہوئی تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 677423 افراد کورونا سے بازیاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے 373379 فعال کیسز ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں نئے کیسوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اترپردیش ، گجرات اور مغربی بنگال میں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ مہاراشٹرا میں متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، تمل ناڈو میں 1.65 لاکھ اور دہلی میں 1.21 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ کرناٹک چوتھے نمبر پر ہے جہاں اس انفیکشن کے 59 ہزار سے زائد کیسز ہیں۔وزارت مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 38902 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1077618 ہوگئی۔ وزارت مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 38902 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1077618 ہوگئی۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک اس وائرس کے 47036 کیسز درج ہوئے ہیں یہاں اس انفیکشن سے 1108 افراد کی موت ہوئی ہے۔

جبکہ 28664 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 43780 سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہاں اس وائرس کی وجہ سے 409 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک 30607 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے وہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں مغربی بنگال سے آگے ہو گیا ہے۔ ریاست میں 44609 افراد متاثر ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 586 ہوگئی ہے وہیں 21،763 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں 40209 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 1076 افراد فوت ہوئے جبکہ اب تک 23539 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونامتاثرین کی تعداد 28،500 تک پہنچ چکی ہے۔یہاں اب تک 553 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 21144 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 25547 کورونا مریض پائے گئے جن میں 344 افراد مرچکے ہیں۔ کووڈ۔19 سے مدھیہ پردیش میں 706 ، پنجاب میں 246 ، جموں و کشمیر میں 236 ، بہار میں 208 ، اڈیشہ میں 86 ، آسام میں 53، اتراکھنڈ میں 52، جھارکھنڈ میں 46، کیرالہ میں 40 ، پڈوچیری میں 28 ، چھتیس گڑھ میں 24 ، گوا میں 21 افراد ، چنڈی گڑھ میں 12 ، ہماچل پردیش 11 ، تریپورہ میں پانچ ، اروناچل پردیش میں تین ، میگھالیہ میں دو ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو اور لداخ میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔