نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 163 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں 90 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر 4,255 ہو گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.94 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے 251 افراد کے نجات پانے کے بعد کل تعداد بڑھ کر 4,41,39,056 ہوگئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا وبا کے انفیکشن سے دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,638 ہو گئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسز میں کمی آئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے چار فعال معاملات کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,618 ہو گئی ہے ۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 40,29,504 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,304 پر مستحکم ہے ۔