ملک میں کورونا کے 203 نئے ایکٹو کیسیس

   

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی دس ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔ 19)کے 203 فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 67 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس دوران ملک میں کورونا کے 1316 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44657149 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں 1457 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے اب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,41,10,590 ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے کی شرح 98.78 فیصد ہے ۔