ملک پر محبوبہ کے تبصرے نظریاتی دیوالیہ پن کا ثبوت : ترون چُگ

   

جموں : بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے پی ڈی پی کے سربراہ محبوبہ مفتی کے اس دعوے کو قرار دیا کہ ملک کی سیکولر بنیاد کو کمزور کیا جا رہا ہے اور کہا کہ یہ ان کے (مفتی) ‘نظریاتی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتا ہے۔ چُگ نے بی جے پی کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی قرار دیا جس کے ملک بھر میں 11.5 کروڑ سے زیادہ ممبران اور صرف جموں و کشمیر میں 2.57 لاکھ ممبران ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے جموں میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ محبوبہ مفتی کے ریمارکس بے بنیاد ہیں اور واضح طور پر ان کے نظریاتی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتے ہیں۔.