ملک پیٹ میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /12 نومبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجہ میں میڈیکل اسٹور کا ایک ملازم برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ملک پیٹ کے علاقہ موسیٰ رام باغ میں آج صبح پیش آیا جس میں 20 سالہ جے شیکھر ساکن دلسکھ نگر ملک پیٹ کی سمت جارہا تھا اور آر ٹی سی بس کی زد میں آگیا ۔ آر ٹی سی بس تیز رفتار ہونے کے نتیجہ میں شیکھر بس کے عقبی ٹائر کے زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اس حادثہ کے بعد موسی رام باغ چوراہے پر کثیر تعداد میں عوام جمع ہوگئی اور پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔