ملک کی خارجہ پالیسی کو لے کر راہل گاندھی اور ایس جئے شنکر کے درمیان جم کر ہوئی بحث

,

   

نئی دہلی:ملک کی خارجہ پالیسی کو لے کر وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے درمیان جم کر بحث ہوئی۔ راہل نے چین کے مسئلے پر جئے شنکر سے کئی سوال وجواب کئے۔ دونوں رہنما نے خارجی امور پر پارلیمانی صلاح کار کمیٹی کی میٹنگ میں ایک ساتھ ایک اسٹیج پر تھے۔اس میٹنگ میں کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور اور شیوسینا کی پرینکا چترویدی بھی موجود تھیں۔اس دوران راہل گاندھی نے جئے شنکر سے کہا کہ انہوں نے چین سے نمٹنے کے لئے جن باتوں کا ذکر کیا وہ کسی ‘ لانڈری لسٹ’ کی طرح ہے نہ کہ کوئی ٹھوس حکمت عملی۔ان کے بیان کے بعد جئے شنکر نے کہا کہ کسی بھی’کثیر قطبی دنیا’ سے نمٹنے کے لئے سادہ پالیسی نہیں اپنائی جا سکتی۔