ملک کی معاشی بدحالی کے لئے پی ایم او ذمہ دار: آر بی آئی کے سابق گورنر راگھورام

,

   

نئی دہلی: ملک کے معاشی بدحالی پر ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے سابق گورنر راگھورام نے وزیر اعظم کے دفتر پی ایم او پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار وزیر اعظم کا دفتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں زبردست سست رفتاری کے اشارہ مل رہے ہیں جو اقتصادی طو رپر نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سست رفتار ی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وزراء اقتصادیات پر کام نہیں کررہے ہیں بلکہ وزیر اعظم کا دفتر کام کررہا ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کو سرمایہ کاری کے قانون کوآسان کرنا ہوگا۔اراضی و لیبر مارکٹ میں بہتری لانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بازار میں مقابلہ کو فروغ دینا ہوگا اور داخلی اہلیت میں اصلاح کرنی ہوگی۔ راگھورام نے کہا کہ ہمیں بہت سمجھداری سے آزاد تجارتی سمجھوتے میں شامل ہونا ہوگا۔ دوسری جانب مہنگائی بے قابوہوتی جارہی ہے۔ پیاز کی قیمت اب سو روپے سے تجاوز کرتی جارہی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ماہرین اقتصادیات کے مشوروں پر عمل کریں۔