حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ملگ ضلع میں ممنوعہ سی پی آئی ( ماویسٹ ) کے ذریعہ نصب کردہ دیسی ساختی بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران تین گرے ہاونڈس کمانڈوز ایک دھماکے میں مارے گئے تھے جس کے بعد پولیس نے جمعہ کو سیکوریٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ماؤنوازوں نے کچھ دن قبل ایک خط جاری کیا تھا جس میں آدیواسیوں کو مولوگو کے مخصوص بستیوں میں داخل نہ ہونے کی اپیل کی گئی تھی ۔ کیوں کہ علاقہ میں آئی ای ڈی سے چھلنی تھے ۔ جس کے بعد ضلع پولیس اور گرے ہاونڈز نے آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا تھا ۔ جس میں تین کمانڈوز کی موت ہوئی تھی اور گرے ہاونڈز اے ایس آئی رانا دھیر آئی ای ڈی کے دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ان علاقوں میں مزید آئی ای ڈیز موجود ہیں ۔ مولوگو پولیس نے اہلکاروں کو کومبنگ آپریشن کے دوران حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرتے ہوئے آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ آپریشن کے دوران بم ڈسپوزل ٹیمیں بھی آئی ای ڈیز کی شناخت کرتے ہوئے انہیں ناکارہ بنائے گی ۔ سینئیر پولیس عہدیداروں نے کریگڈ انکاونٹر کے جواب میں ماؤنوازوں کے جوابی حملے کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ انکاونٹر میں کئی ماؤنوازوں کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔ انکاونٹر کے بعد ماؤنوازوں نے قریبی علاقوں میں آئی ای ڈیز نصب کرنے کا شبہ ہے ۔ جو فورسس کو روکنے اور انہیں ہلاک کرنے کے منصوبے سے نصب کئے گئے ہوں گے ۔ پولیس اب اگلی کارروائی سے قبل ہتھیار ڈالنے والے ماؤنوازوں کی مدد حاصل کرسکتی ہے جس سے ان مقامات کی نشاندہی کی جاسکے ۔۔ش