ملین مارچ کے13 سال کی تکمیل پر ہریش راؤ کا ٹوئیٹ

   

حیدرآباد۔/10 مارچ، ( سیاست نیوز) سابق وزیر ہریش راؤ نے آج تلنگانہ تحریک کے دوران ملین مارچ کی یاد تازہ کرکے سوشیل میڈیا میں پوسٹ کیا ہے۔ آج ہی کے دن علحدہ تلنگانہ کیلئے ٹینک بنڈ پر ملین مارچ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں لاکھوں افراد شریک تھے۔ ہریش راؤ نے حسین ساگر میں کشتی رانی کے ذریعہ پرچم لہرایا تھا۔ ہریش راؤ نے لکھا کہ علحدہ ریاست کے حصول کی جدوجہد میں ملین مارچ اہم رول ہے۔ دنیا بھر میں عوامی تحریکات میں یہ منفرد احتجاج تھا۔ گرفتاریوں اور نظربندی کے باوجود ملین مارچ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس کے 13 سال کی تکمیل کے باوجود یاد تازہ ہے۔1