ممبئی۔ ایس پی رکن اسمبلی ابو اعظمی‘ دیگر پر کویڈ قواعد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

,

   

ممبئی۔اتوار کی رات اپنے سالگرہ تقریب کے دوران کویڈ 19پروٹوکالس کی مبینہ خلاف ورزی کے لئے ممبئی پولیس نے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعام اعظمی او ردیگر کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی ہے۔

پارٹی میں موجود اعظمی اور دیگر 17لوگوں کے خلاف پولیس نے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن ممبئی میں ائی پی سی کی دفعہ 188اور 269کے علاوہ ایم پی اے 37(1)(2) اور انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ 4اور25کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔

اسمبلی مہارشٹرا میں منکرد شیواجی نگر حلقہ کی اعظمی نمائندگی کرتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے بموجب اعظمی ایک گھوڑی پر مشتمل بگی میں بیٹھے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں جنھوں نے ماسک نہیں پہنا ہے۔

سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں ائی ہے۔

ویڈیومیں اعظمی نے مبینہ طور اپنی سالگرہ کا جشن منانے کے دوران ہاتھ میں تلوار بھی تھامی ہے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔