ممبئی بم دھماکوں کے ملزم جلیس انصاری کانپور میں گرفتار

,

   

لکھنؤ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 1993 ء کے بمبئی بم دھماکوں کے 68 سالہ ملزم جلیس انصاری کو اترپردیش کے شہر کانپور میں گرفتار کیا گیا۔ وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ پیرول پر رہا ہونے کے بعد 16 جنوری کو غائب ہونے والے جلیس انصاری ملک میں ڈاکٹر بم کے نام سے مشہور ہیں۔ جلیس انصاری کانپور کی ایک مسجد سے نکل کر ریلوے اسٹیشن جارہے تھے کہ انھیں پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کو شبہ تھا کہ وہ نیپال کے راستے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔