ممبئی حملہ کے ماسٹر مائنڈ اعظم چیما کا انتقال

   

فیصل آباد : ممبئی ٹرین دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ اعظم چیما جو امریکہ کی وانٹیڈ لسٹ میں شامل تھا جس نے 26؍11 حملہ کو انجام دینے کے لیے دہشت گردوں کو ٹریننگ دی تھی، کی پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موت ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم چیما کی موت دورہ قلب سے ہوئی ہے۔ اس کی عمر 70 سال تھی اور وہ 2008 میں ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ چیما کی تدفین فیصل آباد کے ملکھانوالہ میں عمل میں آئی۔ اس کی موت کی خبر گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے خیبر پختونخواں میں نامعلوم لوگوں کی طرف سے ایک لشکر کمانڈر کے قتل کے کچھ ماہ بعد آئی ہے۔