ممبئی دھماکوں کا ملزم غفور یو اے ای میں گرفتار

   

نئی دہلی: ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں نے تقریباً تین دہائیوں کی تلاش کے بعد 1993 کے ممبئی میں کئے گئے سلسلہ وار دھماکوں کے کلیدی ملزم ابوبکر عبدالغفور شیخ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ابوبکر 1993 کے حملے کے ماسٹر مائنڈ داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی اور دھماکوں کا اہم سازشی ہے۔ 12 مارچ 1993 کو ہونے والے ان دھماکوں میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ ممبئی میں 12 مختلف مقامات پر ہوئے سلسلہ وار دھماکوں نے ممبئی (تب بمبئی) کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یہ ہندوستان میں سب سے بڑے دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھا۔ ابو بکر پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی تربیت دینے ، دبئی میں داؤد کی رہائش گاہ پر سازش رچانے میں ملوث تھا۔
کی سازش رچنے اور منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔
ممبئی دھماکوں کو مبینہ طور پر داؤد کی جانب سے کرایا گیا تھا۔ یہ دھماکے ٹائیگر میمن اور یعقوب میمن کے ذریعے انجام دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کاروبار میں دلچسپی رکھنے والا ابوبکرعبد الغفور شیخ، خلیجی ممالک سے ممبئی میں سونے اور الیکٹرانکس کے سامان کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسے ہندستان کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے ، تاہم اس حوالے سے کوئی فوری کارروائی نہیں ہوئی ہے ۔