ممبئی سے بھاؤنگر کیلئے ایئرلائنزکی دوبارہ پروازکاآغاز

   

نئی دہلی ۔ سرکاری جہاز سروس ائرانڈیا کی ملکیت والی الائنس ائر 30 جولائی سے ممبئی اور گجرات کے بھاؤ نگر کے درمیان دوبارہ پرواز شروع کرے گی۔ائرلائن نے اتوار کو بتایا کہ یہ پرواز ہفتہ میں تین دنوں پیر، جمعرات اور سنیچر کو ہوگی اور راستے میں دیو ہوتے ہوئے جائے گی۔ اس راستے پر 70 سیٹوں والے اے ٹی آر 72 جہاز کی آپریٹنگ کی جائے گی۔پرواز نمبر 9 آئی 623 صبح 9.30 بجے ممبئی سے روانہ ہوگی اور 10.35 بجے دیو پہنچے گی۔ دیو سے 11.15 بجے پرواز بھر کر یہ 12.05 پر بھاؤ نگر ہوائی اڈے پر اترے گی۔ واپسی کی پرواز نمبر 9 آئی 624 بھاؤ نگر سے دوپہر 12.45 بجے پرواز بھر کر 1.35 بجے دیو پہنچے گی اور دیو سے دوپہر 2.10 بجے روانہ ہوکر3.15 ممبئی ہوائی اڈے پراترے گی۔ممبئی سے بھاؤ نگر کا کرایہ 3,054 روپے ، دیو سے بھاؤ نگر کا کرایہ 2,321 روپے سے شروع ہوگا۔ ائر انڈیا کی ویب سائٹ سے ٹکٹ بک کرائی جاسکتی ہے ۔