ممبئی : ممبئی ہائیکورٹ نے آج یہاں ممبئی کے مضافات ملاڈ مالونی میں رام نومی کے موقع پر ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے خفیہ کیمیرئے سے حاصل شدہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ رکھنے کے معاملے میں مقامی زون گیارہ کے ڈپٹی پولیس کمشنر (ڈی سی پی ) اجے بنسل کو ذاتی طور پر حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت جاری کی ۔جسٹس اجِے گڈکری اور جسٹس شرمیلا دیشمکھ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے آج یہ حکم کلیدی ملزم جمیل مرچنٹ کی پٹیشن کی سماعت کے دوران دیا جس میں انہوں نے دعوی کیا ہیکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے انکی اور دیگر ملزمین کی بے گناہی ثابت ہو جائیگی ۔9 اگست کو اس معاملے میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ رام نومی کے جلوس میں تشدد اور پولس اسٹیشن دیگر مقامات کے ویڈیو فوٹیج سی سی ٹی وی اور آڈیوکلپ و دیگر دستاویزات محفوظ رکھے اور اس میں کسی بھی قسم کی چھیڑچھاڑ یا ٹیمپرنگ نہ ہو اس کو بھی یقینی بنائے کیونکہ تشدد کے معاملہ میں دستاویزات اہمیت کے حامل ہے اس لئے پولس کو 30مارچ کی شب 31 مارچ کی صبح د س بجے تک کا مکمل ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔آج جب عدالت کے روبرو دبارہ اس معاملے کی سماعت عمل میں آئ تب مرچنٹ کے وکیل برہان بخاری نے عدالت کو بتلایا کہ اس پورئے معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج ہی اہمیت کا حامل ہے نیز عدالت نے اس معاملے میں واضح احکامات جاری کئے ہیں اور اسے محفوظ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔