ممبئی : تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد، جمعرات کو ممبئی میں بارش کی واپسی ہوئی، جس سے بڑھتی ہوئی گرمی سے کافی راحت ملی۔ شہر میں صبح سے ہی ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر اور نواحی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ذرائع کے مطابق فی الحال عام زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور آج کرشن جنم اشٹمی کی تعطیل کے سبب اسکول اور کالج بند رہنے اور سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں بھی تاخیر کی وجہ سے شہریوں کو دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے ۔