ممبئی ۔ ممبئی میں موسلادھار بارش کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چہارشنبہ کی رات اور جمعرات کو ہونے والی موسلادھار بارش کے بعدکئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور عام زندگی مفلوج ہوگئی ۔ کل رات کی بارش میں لوگ پھنس گئے۔ بارش اس وقت ہوئی جب لوگ دفتر سے گھر جا رہے تھے لیکن بارش کی وجہ سے راستے میں پھنس گئے۔ بارش کے باعث ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ لوکل ٹرینوں کی رفتار رک گئی۔ ساتھ ہی موسلا دھار بارش اور انتباہ کے بعد اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔کل رات بارش میں مجموعی طور پر5 افراد کی موت ہوگئی۔ بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا جس کے باعث آج بھی تیز بارش ہوئی ہے۔ شدید بارشواور پانی جمع ہونے کے بعد عوام پریشان ہیں۔ بارش کے باعث لوکل ٹرینیں بھی معمول کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ویسٹرن لائن اور سینٹرل لائن کی لوکل سروسز معمول کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام 4 بجے سے ایک بجے تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ مشرقی ممبئی، وسطی ممبئی اور جنوبی وسطی ممبئی بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے انتباہ کے بعد ممبئی، تھانے، نوی ممبئی، وسائی ویرار پالگھر، پمپری چنچواڑ، پونے میرا بھیندر کے تمام علاقوں میں اسکول اورکالج بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریڈ الرٹ ابھی بھی نافذ ہے، اس لیے شدید بارش کا امکان ہے۔