ممبئی، 22 مئی (یواین آئی)ممبئی میں کووڈ۔19 کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر بی ایم سی نے مریضوں کی نگرانی میں شدت اختیار کردی ہے تاکہ وبا کی صورت حال پر قابو پایا جا سکے ۔بی ایم سی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کووڈ۔19کے علاوہ انفلوئنزا جیسی بیماری اور شدید سانس کی بیماری کی بھی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے ۔ مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور مثبت کیسز کو قواعد و ضوابط کے مطابق علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ مثبت نمونوں کی جینوم سیکوینسنگ کی مدد سے وائرس کی مختلف اقسام کی شناخت، اس کی منتقلی کے راستے معلوم کرنے اور مؤثر علاج کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔ شہر بھر کی صحت کی صورتحال پر محکمہ صحت مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کئی کیسز میں ایچ 3این 2 وائرس کے ساتھ مشترکہ انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ڈیتھ آڈٹ کمیٹی اموات کی تفصیلی جانچ کر رہی ہے ۔
فعال کیسز کی تعداد کم ہے مگر احتیاطی تدابیر کے تحت جینوم سیکوینسنگ جاری ہے ۔
مہاراشٹر سے مثبت نمونے پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اور بی جے میڈیکل کالج کو بھیجے جا رہے ہیں۔ ممبئی میں جنوری اور فروری میں ہر ماہ ایک کیس رپورٹ ہوا، مارچ میں کوئی کیس نہیں تھا، اپریل میں چار کیسز سامنے آئے اور مئی میں 120 مریضوں کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کل تک 2146 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔