ممبئی کا سب سے بڑاقو می پر چم مسلم علا قہ نا گپا ڑہ میں لہرا یا گیا

   

ممبئی 21فرو ری ( سیاست ڈاٹ کام ) عروس البلا د ممبئی کے گنجا ن مسلم آبا دی وا لے علا قہ نا گپا ڑہ میں آج یہاں ممبئی کے سب سے بڑے قو می پر چم کی کشا ئی ممبئی کے میئر وشوانا تھ مہادیشور کے ہا تھوں عمل میں آئی اس مو قع پر سما ج وا دی پا رٹی کے ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی ، مسلم اراکین اسمبلی امین پٹیل اور ممبئی میونسپل کارپوریشن میں سماجوادی پارٹی لیڈر رئیس شیخ اور دیگر افراد مو جو د تھے ۔مو لا نا حسرت مو ہا نی چوک ( ناگپا ڑہ جنکشن ) پر ساڑھے پانچ کروڑ کی لا گت سے نو ما ہ کی قلیل مدت میں امام الہند مو لا نا ابو الکلا م آزاد کے نام سے منسوب نو تعمیر شدہ گارڈن اور مولانا آزاد کے نقش کا بھی افتتاح عمل میں آیا ۔کارپو ریٹر رئیس شیخ کے فنڈ سے تعمیر شدہ اس منی گارڈن کو انتہا ئی جدید طرز پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں عوام کے بیٹھنے کی جگہ کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کی سہو لیا ت بھی دستیا ب کرا ئی گئی ہیں۔اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ممبئی کے میئر وشواناتھ مہاڈیشور نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ممبئی کے ترقیا تی منصو بوں کابھی ذکر کیا اور کہا کہ شہریوں کو تمام تر سہو لیات مہیاکرانا کارپو ریشن کی اولین ترجیح ہے ۔سماج وا دی پا رٹی رہنما و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد نے ملک کی آزادی میں جو کردار ادا کیا تھا اور آزادی وطن کے بعد وزیر تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے جو خدمات انجام دی تھیں وہ اظہر المن الشمس ہے لیکن مقام افسوس ہے کہ نسل نو سمیت سرکاری محکمہ انہیں فراموش کر رہے ہیں نیز آج مولانا آزاد کی یاد میں ناگپاڑہ جنکشن جیسے شہر کے مصروف ترین چوراہے پر بھارت رتن مولانا آزاد کے نقش کی تعمیر سے انہیں ایک لمبے عرصے تک یاد کیا جا سکے گا ۔