ممبئی دیوی کے امیدوار سکپال کی تائید میں منعقدہ ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے لودھا نے اپنی سابق کی تقریروں کو مثال کے طور پر پیش کیاجس میں انہوں نے فسادات اور دہشت گرد حملوں کا حوالہ دیا تھا‘ دعوی کیاکہ مذکورہ بم اور گولیاں ”پانچ کیلو میٹر کے اندر“ جو جلسہ عام کے مقام سے ہے وہاں پر تیار ہوتے ہیں
ممبئی۔مذکورہ الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز بی جے پی ممبئی کے صدر منگل پربھات لودھا‘ شیو سینا امیدوار پانڈورنگ سکپال کے نام ایک وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کی جو 21اکٹوبر کے روز اسمبلی انتخابات کے ضمن میں ممبئی کی ممبئی دیوی میں چہارشنبہ کے روز منعقدہ ایک میٹنگ پر ہے۔
ممبئی دیوی کے امیدوار سکپال کی تائید میں منعقدہ ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے لودھا نے اپنی سابق کی تقریروں کو مثال کے طور پر پیش کیاجس میں انہوں نے فسادات اور دہشت گرد حملوں کا حوالہ دیا تھا‘ دعوی کیاکہ مذکورہ بم اور گولیاں ”پانچ کیلو میٹر کے اندر“ جو جلسہ عام کے مقام سے ہے وہاں پر تیار ہوتے ہیں۔
مذکورہ حلقہ میں مسلم آبادی قابل لحاظ ہے۔مذکورہ نوٹس سومو ٹو کے تحت ممبئی دیوی ریٹرنگ افیسر وشواس گجر نے لودھا کی تقریر پر ردعمل مانگا ہے۔
گجر نے کہاکہ مذکورہ ای سی ٹیم میٹنگ میں موجود تھی‘ جو پانچ سے 10بجے رات کے اوقات میں ممبئی دیوی میں کمبھا رواڈی میں منعقد ہوئی تھی‘اور اس تقریر کو ریکارڈ کیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں کہاگیاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے متعلق ریکارڈ نگ کی بنیادپر نوٹس کی اجرائی عمل میں ائی ہے‘۔
گجر نے کہاکہ۔جلد سے جلد ردعمل مانگا ہے اور اندرون 48گھنٹوں میں فیصلہ لیاہے۔لودھا جو میٹنگ میں ایک مقرر تھے‘ نے 1992کے فسادات اور دھماکوں کے متعلق بات کی جو کچھ دور پیش ائے تھے‘ دعوی کیا کہ جلسہ گاہ سے پانچ کیلومیٹر وہ بم او ر گولیاں تیار ہوتی ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ موجودہ رکن اسمبلی امین پٹیل کا مفادات ”ایک خاص کمیونٹی“ میں دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہاکہ ایک فرد جو گالیوں سے نکل کر منتخب ہوتا ہے وہ اپ کے لئے کام کرے گا