ممبئی : 5.62 کروڑ کے ہیرو ں کی چوری پر 3گرفتار

   

ممبئی : باندرہ کرلا کامپلکس میں بھارت ڈائمنڈ بورس کی جے بی اینڈ برادرس کمپنی کے ڈائرکٹر سنجے شاہ نے پولیس کو 5.62 کروڑ روپئے کے ہیرو ں کے گم ہونے کی اطلاع دی تھی ۔ باندرہ کرلا کامپلکس ( بی کے سی ) پولیس نے جے بی اینڈ برادرس پرائیورٹ لمٹیڈ کی شکایت کے بعد تحقیقات شروع کی ہے ۔ایک فرم جو بی کے سی کے اندر بھارت ڈائمنڈ بورس میں ہیروں کا کاروبار کرتی ہے ۔ شکایت میں کمپنی کے دو ملازمین پر چوری کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے نتیجہ میں گزشہ چار مہینوں میں 5.62 کروڑ روپئے کے ہیرے غائب ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد اس معاملہ میں تین لوگو ں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ سنجے شاہ ایک مشہور ہیروں کا سوداگر ہے ، اپنی شکایت میں شاہ نے انکشاف کیا کہ ان کی کمپنی کے دونوں ملازمین پرشانت شاہ اور وشال شاہ ان قیمتی جواہرات کو غائب کرنے میں ملوث تھے ۔ شاہ کی کمپنی بنیادی طور پر ہیروں کی فروخت ، آرڈر ہینڈلنگ اور ڈیلیوری سے متعلق ہے ۔