ممتاز سماجی جہد کار جناب محمد بشیر خاں نقشبندی کا انتقال

   

محبوب نگر۔ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ شہر محبوب نگر کی معزز شخصیت جناب محمد بشیر احمد خاں نقشبندی ولد جناب غلام احمد خاں مرحوم کا قلب پر شدید حملے کے باعث 2 نومبر چہارشنبہ 11 بجے دن ان کی قیام گاہ واقع محلہ مکہ مسجد محبوب نگر سانحہ ارتحال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد محبوب نگر میں ادا کی گئی جبکہ دائرہ سلمان قبرستان رامیا باؤلی میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو برادران محمود احمد خاں موظف فاریسٹ رینج آفیسر، محمد اقبال احمد خاں نقشبندی موظف سرکل انسپکٹر محکمہ آبکاری اور ایک بہن موجود ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7799144533 یا 9948786271 پر ربط کریں۔