ممتا اور چندرا بابو ‘ پلوامہ حملوں کے وقت پر سوال نہ کریں : دتاتریہ

   

حیدرآباد 19 فبروری ( سیاست نیوز ) بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ نے آج ممتابنرجی اور چندرا بابو نائیڈو سے کہا کہ وہ پلواما حملوں کے وقت کے تعلق سے سوال نہ کریں۔ ایک پریس کانفرنس میں دتاتریہ نے کہا کہ جب ساری قوم متحد ہے اور شہیدوں کو خراج پیش کر رہی ہے اپوزیشن کی جانب سے ان حملوں پر سوال کرتے ہوئے اسے سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوج کی توہین ہے ۔ اپوزیشن سے ایسے بیانات سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دتاتریہ الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتیں سیاسی طور پر غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں اس لئے وہ اس طرح کے بیانات دے رہی ہیں۔ دتاتریہ نے ریاستی کابینہ میں شامل کئے گئے نئے وزرا کو مبارکباد پیش کی تاہم انہوں نے کہا کہ اس بار بھی کسی خاتون کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ۔