ممتا بنرجی کا حلقہ نندی گرام سے مقابلہ

,

   


کولکتہ : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ آنے والے ریاستی انتخابات حلقہ نندی گرام سے لڑیں گی ۔انہوں نے ایک ریالی میں کہا کہ وہ بھوانی پور کو نظرانداز نہیں کررہی ہے جو ان کا پرانا حلقہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہوا تو وہ دونوں نشستو ں سے انتخاب لڑیں گی ۔ شویندو ادھیکاری جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے ،وہ ٹی ایم سی امیدوار کی حیثیت سے 2016ء میں نندی گرام سے جیتے تھے ۔ آج ممتابنرجی کے اعلان کے جواب میں ادھیکاری نے کہا کہ وہ نندی گرام سے ممتابنرجی کو ضرور ہرائیں گے اور اس میں ناکامی پر انتخابی سیاست چھوڑ دیں گے ۔