کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج میگھالیہ کے موکروہ میں فائرنگ کے المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جہاں منگل کو ہونے والی فائرنگ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔محترمہ بنرجی نے ٹویٹر پر لکھاکہ “میں میگھالیہ کے موکروہ میں فائرنگ کے المناک واقعہ سے بہت دکھی ہوں۔ جس میں چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ‘‘میں ان خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں جنہوں نے اس فائرنگ میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا۔ میری دعا ہے کہ ریاست میں امن قائم ہو۔’’مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے میگھالیہ میں لوگوں کی موت پر اپنے صدمے اور ردعمل کا اظہار کیا۔ترنمول نیشنل جنرل سکریٹری نے ٹویٹ کیاکہ “میں میگھالیہ کے موکروہ میں فائرنگ کے انتہائی افسوسناک واقعہ سے صدمے اور گہرے غمزدہ ہوں جس میں پانچ بے گناہ شہری اور آسام کے ایک فارسٹ گارڈ نے اپنی جان گنوائی ہے ۔ میری نیک خواہشات اور دعائیں اس مشکل وقت میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔