ممنوعہ چینی کمپنیوں سے بی جے پی کے گہرے رشتے : کانگریس

   

نئی دہلی : کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے جن چینی کمپنیوں پر پابندی لگائی ہے ان میں سے کئی کے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)سے گہرے رشتے ہیں اور گزشتہ عام انتخابات میں ان کمپنیوں نے اس کے لیے تشہیری مہم کا کام کیا تھا۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت ہند نے گزشتہ ماہ جن چینی کمپنیوں اور ان کے موبائیل ایپ کو ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بتاتے ہوئے ان پر پابندی لگائی تھی ان میں سے متعدد کمپنیوں سے بی جے پی کے گہرے تعلقات ہیں۔