ممنوعہ گٹکھا کا ذخیرہ ضبط، سائبرآباد پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد: منا کھیلی سے مریا ل گوڑہ منتقل کئے جارہے گٹکھا کے ذخیرہ کو سائبرآباد پولیس نے ضبط کرلیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم مادھا پور زون نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈی سی ایم گاڑی کو اپا جنکشن نارسنگی پر روک لیا جس میں گٹکھا موجود تھا۔ پیاز کے تھیلوں کے درمیان 80 بیاگ گٹکھاکے منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ڈی سی ایم ڈرائیور25 سالہ شیخ جانی باشاہ ساکن گنٹور کو حراست میں لے لیا۔ یہ گٹکھا تقریباً 19 لاکھ روپئے مالیت کا بتایا گیا ہے۔ ایس او ٹی کے مطابق کرناٹک منا کھیلی کے ساکن ایک شخص ایل مالکٹی نے شیخ جانی باشاہ کو زائد رقم کا لالچ دے کر ان تھیلوں کو مریال گوڑہ پہنچانے کا آرڈر دیا۔ پولیس نے ڈی سی ایم سے پیاز کے 20 تھیلے بھی ضبط کرلیا اور مزید تحقیقات کیلئے گرفتار شخص کو ضبط شدہ مال کے ساتھ نارسنگی پولیس کے حوالے کردیا۔