مناسکِ حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہوگا

   

سعودی عرب: عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی کا آغاز کریں گے، حج کا سب سے اہم رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ جمعہ 9 ذی الحجہ کو ہوگا تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، عازمینِ مکہ پہنچ چکے ہیں، مشائرِ مقدسہ میں کورونا کے سبب سینیٹائزیشن کا خاص اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماسک کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جب کہ باہر ملک سے آنے والے عازمین کو پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی جمع کرانا ہوگا۔