منالی میں امیتابھ، رنبیر اور عالیہ پر برہما استر کے کلائمکس کا شوٹ

   

کچھ دن پہلے ہی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور منالی پہنچے ہیں۔ رنبیر کپور یہاں فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی بھی ہوگئے۔ دونوں یہاں اپنی فلم برہمااستر کی شوٹنگ کے لئے پہنچے ہیں۔ اب ان کو جوائن کرنے کے لئے امیتابھ بچن بھی منالی پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن کچھ دن منالی میں رہیں گے یہاں فلم کا کلائمکس سین شوٹ ہونا ہے بتادیں کہ فلم میں امیتابھ بچن رنبیر کپور، مونی رائے، گورو گرجر بھی اس شیڈول کا حصہ ہے۔ زبردست کلائمکس سین کی شوٹنگ کرنے سے پہلے ٹیم کو تیاری بھی کرنی ہے۔ منالی سے شوٹنگ کے بعد جہاں امیتابھ بچن بیرون ملک جائیں گے وہیں عالیہ اور رنبیر گانے کی شوٹنگ کے لئے بنارس نکلیں گے۔ فلم میں ساوتھ کے سوپر اسٹار ناگرجنا بھی دیکھے جائیں گے۔ وہیں شاہ رخ خان نے بھی فلم میں مہمان رول کیا ہے۔