سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ، انحراف معاملہ میں کانگریس پارٹی متحرک
حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے بی آر ایس میں انحراف کرنے والے پارٹی 12 ارکان اسمبلی کے خلاف گورنر، چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پولیس سے نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر اور دونوں اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کا وقت مانگا گیا ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ بی آر ایس ارکان اسمبلی کے خریدی معاملہ کی جانچ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایسے میں کانگریس پارٹی چاہتی ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے کانگریس کے 12 ارکان اسمبلی کی خریدی معاملہ کی جانچ بھی سی بی آئی کے ذریعہ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اگر تحقیقات میں سنجیدہ ہو تو اسے سابق میں منحرف ارکان اسمبلی کے معاملہ کی بھی جانچ کرانی چاہیئے۔ سی بی آئی کو 2014 سے آج تک ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو دیئے گئے لالچ اور دیگر سہولتوں کی جانچ کی اجازت دی جائے۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ کانگریس ارکان اسمبلی کے انحراف کیلئے چیف منسٹر کے سی آر راست طور پر ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کابینہ سے سبیتا اندرا ریڈی کی برطرفی کا مطالبہ کیا جنہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہونے کے بعد دیگر 11 ارکان کے ساتھ بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ر