مندر سیکورٹی اہلکار پر حملے کے ملزم مرتضی سے پوچھ گچھ

   

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں واقع گورکھناتھ مندر کے سیکورٹی اہلکار پر قاتلانہ حملہ کرنے کے ملزم مرتضی عباسی کو پوچھ گچھ کے لئے اے ٹی ایس بدھ کو لکھنؤ لے کر آئی ہے ۔ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی ضلع گورکھپورواقع گورکھنا مندر کے سیکورٹی اہلکار پر ہوئے حملے کو دہشت گردانہ سرگرمی کے شبہ کے پیش نظر اے ٹی ایس معاملے کے کلیدی ملزم مرتضی سے ہر نکات پر پوچھ گچھ کرنے کے مقصد سے لکھنؤ لائی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گورکھناتھ مندر کے مہنت بھی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ صبح تقریبا10:30بجے مرتضی کو لکھنؤ واقع اے ٹی ایس دفتر لایا گیا۔ جہاں اسے آج اس حملے کے تار کہاں کہاں سے جڑے ہیں اس کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائیگی۔ گذشتہ اتوار کو ہوئے اس حملے کے بعد پولیس نے مرتضی کو گورکھپور کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے اسے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کی اجازت دی ہے ۔ اے ٹی ایس اور یوپی پولیس کے خصوصی دستے ایس ٹی ایف کی یوگی نے اس حملے کی جانچ کرنے کی مشترکہ ذمہ داری دی گئی تھی۔