منریگا پر چیف منسٹر کے سی آر کا منگل کو جائزہ اجلاس

   

حیدرآباد 13 جون ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو 16 جون کو منریگا اور زرعی امور پر جائزہ اجلاس منعقد کرینگے ۔ چیف منسٹر نے تمام ضلع کلکٹرس کو اجلاس میںشرکت کی ہدایت دی ہے اور اڈیشنل کلکٹرس ( لوکل باڈیز ) ضلع رورل ڈیولپمنٹ آفیسر ‘ ضلع پریشد کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ‘ ضلع پنچایت آفیسر ‘ ضلع فاریسٹ آفیسر اور ضلع اگریکلچر آفیسر سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اجلاس میںشرکت کریں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کی جانب سے جاری کردہ ایک میمو میں یہ بات بتائی گئی ۔