منشیات فروخت کرنے والی ٹولی گرفتار دو کروڑ مالیتی منشیات ضبط

   

حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) کالج طلبہ کو نشانہ بناتے ہوئے ان میں منشیات فروخت کرنے والی ایک ٹولی کو اکسائز پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پروبیشنر اینڈ اکسائز چندرایاگوڑ نے بتایا کہ راماکرشنا مہیش اور پون کو اکسائز پولیس نے گرفتار کرلیا جو منظم انداز میں منشیات کو فروخت کررہے تھے۔ اکسائز پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2 کروڑ روپئے مالیتی میفریڈن نامی شئے کو ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ کوکٹ پلی میں ایک کارروائی کے دوران حاصل اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی اور اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا گیا۔ اکسائز پولیس نے ناگرکرنول علاقہ سے 4 کیلو مفیریڈن کو ضبط کرلیا جبکہ ایس کے ریڈی جو اصل سرغنہ بتایا گیا ہے کے ہمراہ ایک ہیمنت ریڈی فرار ہوگئے۔ ع