منشیات کا کاروبار کرنے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/24 مارچ، ( سیاست نیوز) منشیات کے کاروبار میں ملوث دو افراد کو انسداد منشیات کی خصوصی ٹیم نے گولکنڈہ پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا اور اس کا استعمال کرنے والے 4 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ سید آصف جبران اپنے ایک ساتھی 24 سالہ پی ترون کے ساتھ ممنوعہ منشیات یعنی ایل ایس ڈی بلاٹ حاصل کرتے ہوئے اسے خواہشمند گاہکوں کو 3 ہزار روپئے فی بلاٹ فروخت کیا کرتے تھے۔ اس کاروبار کی اطلاع ملنے پر حیدرآباد پولیس کی انسداد منشیات ٹیم نے سید آصف جبران اور ترون کے علاوہ ڈرگس کے استعمال کرنے والے چار افراد شیوا سائی، کے کارتک، پی ہنی کانت اور پی راجیش کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 9ایس ایس ڈی بلاٹ ، 6 موبائیل فونس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ ب