منچریال میں بھی بائے بائے مودی فلیکسی

   

حیدرآباد۔30جون(یواین آئی) اب منچریال میں بھی بائے بائے مودی کے فلیکسی بورڈس لگائے گئے ہیں۔ ضلع کے چینور حلقہ میں یہ فلیکسی بورڈس لگائے گئے جو عوام کی توجہ کے مرکز ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز حیدرآباد میں ایسا فلیکسی بورڈ لگایاگیا تھا۔سمجھاجاتا ہے کہ میں بی جے پی دفتر کے قریب چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ کی حکومت کی اُلٹی گنتی کے بورڈ کے نتیجہ میں یہ فلیکسی لگائے گئے ہیں۔