منڈیا بدامنی۔کرناٹک پنچایت ڈیولپمنٹ افیسر معطل

,

   

جنوری28کے روز جب لوگوں نے بھگوا پرچم پر اعتراض جتایا اور اس کی جگہ ہندوستان کا قومی پرچم لگانے کی مانگ کی‘ مذکورہ پی ڈی او نے مبینہ طو رپر اس برہمی کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کیاہے۔


اتوار 28جنوری کے روز کرناٹک کے ضلع منڈیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان‘ کیراگوڈو ولیج پنچایت ڈیولپمنٹ افیسر (پی ڈی ای) کو برطرف کردیاگیاہے۔ منڈیا ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو افیسر شیخ تنو یر آصف کے احکاما ت پر یہ معطلی کی گئی ہے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کا قومی پرچم لہرانے کی اجازت مذکورہ پی ڈی او نے دی تھی۔ دکن ہیرالڈ کے مطابق مذکورہ ہنومان دھوج کو 19جنوری کے روز ہندوتوا عناصر نے108فٹ طویل پرچم پوسٹ پر لہرایاتھا۔

جنوری28کے روز جب لوگوں نے بھگوا پرچم پر اعتراض جتایا اور اس کی جگہ ہندوستان کا قومی پرچم لگانے کی مانگ کی‘ مذکورہ پی ڈی او نے مبینہ طو رپر اس برہمی کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کیاہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ معاملات بگڑنے کے بعد وہ خاموش تماشائی بنے رہے اور حالات کو پرسکون رکھنے کے لئے پولیس کو طلب کرنا پڑا تھا۔

مذکورہ پنچایت کے سب ڈویثرنل افیسر‘ تحصلیدار نے پولیس عہدیداران کی موجودگی میں بھگوا پرچم نکال دیا۔پی ڈی او کو جواب دہ بنایاگیا ہے۔

منڈیا ضلع ایک ”ہنومان دھواج“ کو ہٹانے کی وجہہ سے احتجاج کے گھیرے میں ہے‘ تاہم 28جنوری کو حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں جیسے کہ بی جے پی اور جنتا دل (سکیولر)کی پدیاترا کی خبریں سامنے آنے کے باوجود‘ پولیس نے برقرار رکھا کہ علاقے کنٹرول میں ہے اور حالات معمول پر آگئے ہیں۔

اپوزیشن 108فٹ اونچے جھنڈے کے کھمبے سے بھگوا جھنڈا ہٹانے کی مسلسل مخالفت کررہی ہے جس میں بھگوا ہنومان کی تصویر ہے۔


سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا حربہ۔ سی ایم
کرناٹک چیف منسٹر سدارامیہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا حربہ ہے۔ بنگلورو میں گاندھی کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سدارامیہ نے رپورٹرس کو بتایاکہ”یہ ایسے لوگ ہیں جو (ناتھو رام) گوڈسہ کی پوجا کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مہاتما گاندھی کے متعلق بھی بات کرتے ہیں“۔


سی ایم نے اپوزیشن پر حملہ میں کہا”گوڈسے کی اولادیں“۔
منڈیا کے حالات کے متعلق جب پوچھا گیا تو سدارامیہ نے کہاکہ امن کو درہم برہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ گاندھی کے قاتل کی طرف اشارۃً انہوں نے کہاکہ ”جو لوگ امن کو دراہم برہم کررہے ہیں وہ گوڈسے کی اولادیں ہیں“۔

چیف منسٹر نے کہاکہ ”لوگوں کو سماج میں امن کے لئے محبت او ربھروسہ کے ساتھ زندگی گذارنا چاہئے۔ کسی کو بھی فرقہ وارانہ آگ بھڑکانہ نہیں چاہئے“۔ سدارامیہ نے دہرایا کہ کورڈیگو پنچایت نے کرناٹک پرچم یا ترنگا لہرانے کی اجازت دی ہے اور کسی کو مذہبی یا سیاسی پرچم کی نہیں۔