نئی دہلی: تنازعات سے متاثرہ منی پور میں تازہ تشدد کے تناظر میں کانگریس کے رہنما جیرام رمیش نے جمعرات کو کہا کہ ریاست کے لوگ جروقتی گورنر، ایک ناکام چیف منسٹر اور ایک انتہائی ناکام مرکزی وزیر داخلہ سے بہتر کے مستحق ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن نے کہا کہ سابق گورنر انوسویا یوکی کی مدت کارکو 18 ماہ سے بھی کم کر دیاگیا تھا، اور یہاں تک کہ وہ حیران ہیں کہ وزیر اعظم نے کئی درخواستوں کے باوجود منی پور کا دورہ کیوں نہیں کیا۔31 جولائی 2024 سے منی پور میں کل وقتی گورنر نہیں ہے۔ موجودہ عہدہ دار اپنا زیادہ تر وقت آسام میں گزارتے ہیں۔انہوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم کے پاس دورہ کرنے کا وقت نہیں ہے۔