منی پور تشدد: راحت پیکج کا اعلان، حالات سے مرکز مطمئن! گزشتہ 48 گھنٹے میں نہیں پیش آیا کوئی واقعہ

,

   

نئی دہلی:وزارت داخلہ نے منی پور میں بے گھر لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے 101.75 کروڑ روپے کے امدادی پیکج کو منظوری دی ہے۔ گزشتہ ہفتے منی پور کے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ریاستی حکومت کی جانب سے بے گھر لوگوں کی مدد کے لئے امدادی پیکج کی درخواست کی گئی تھی۔ منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی امپھال ضلع کے پورمپٹ تھانہ علاقے سے 27 ہتھیار، 245 گولہ بارود اور 41 بم برآمد کئے گئے ہیں اور بشنو پور ضلع سے ایک ہتھیار اور 2 بم برآمد کئے گئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 896 اسلحہ، 11763 گولہ بارود اور مختلف اقسام کے 200 بم برآمد ہوئے ہیں۔