منی پور میں ”آگ“ ہے تو کیامودی پارلیمنٹ میں لطیفہ سنائیں گے۔ راہول

,

   

لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم نریندر مودی کے دو گھنٹے طویل جواب میں مودی کی اپوزیشن پر تنقید کے ایک دن کابعد گاندھی کا یہ سخت ردعمل تھا۔


نئی دہلی۔منی پور تشدد پر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے جمعہ کے روز کہاکہ جب پچھلے چار ماہ سے مذکورہ ریاست”آگ کے شعلوں“ میں ہے تو پارلیمنٹ میں ہندوستان کے وزیراعظم کولطیفے نہیں سنانا چاہئے تھا

اے ائی سی سی ہیڈ کوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس میں گاندھی نے الزام لگایاکہ کیا وزیر اعظم ”منی پور کو جلانا چاہا رہے ہیں اور جلانے کی اجازت دے رہے ہیں“اور پرزور انداز میں کہاکہ اگر مودی حکومت تشدد کو روکنا چاہتی تھی تو حکومت کے ہاتھوں میں اسکو فوری طور پرروکنے کے ہتھیار موجود ہیں۔

YouTube video

گاندھی نے کہاکہ ”عورتیں اور بچے وہاں پر مر رہے ہیں‘ عورتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور عصمت ریزی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور وزیراعظم پارلیمنٹ کے وسط میں بیٹھے ہیں او رہنس رہے ہیں۔

یہ راہول گاندھی یا کانگریس کے متعلق نہیں ہے‘ یہ اپوزیشن کے متعلق نہیں ہے یہ ہندوستان کے متعلق ہے یہ ہمارے ملک کے متعلق ہے۔ ایک ریاست کو ختم کردیاگیا ہے اب اس کا کوئی وجود نہیں ہے اور یہ بی جے پی کی سیاست کی وجہہ سے ہوا ہے۔

تقسیم کرو‘ حکومت کرواور جلاؤ“۔لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم نریندر مودی کے دو گھنٹے طویل جواب میں مودی کی اپوزیشن پر تنقید کے ایک دن کابعد گاندھی کا یہ سخت ردعمل تھا۔