امپھال: منی پور حکومت نے موبائل انٹرنیٹ پر پابندی کو مکمل طور پر ختم دیا ہے ۔چیف سکریٹری ڈاکٹر ونیت جوشی نے جمعہ کو ایک حکم نامہ میں کہا کہ امن وامان کی موجودہ صورتحال اور آئندہ عام انتخابات-2024 کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات کی ضرورت کا جائزہ لینے کے بعد موبائل ٹاوروں کے آپریشن کی معطلی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 3 مئی 2023 کو چورا چند پور، کانگپوکپی اور موریہہ میں شروع ہونے والے بحران، جس میں سرکاری دفاتر کو جلایا گیا تھا اور مخصوص نسل سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملہ کرکے ان کے گھروں کو نذر آتش کیا گیا تھا، اس پر قابو پانے کیلئے ریاست میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی لگا دی گئی تھی۔