منی پور میں پھر 4 افراد کا قتل ‘وزیر اعظم کو فرق نہیں پڑتا: کانگریس

   

امپھال :منی پور میں تشدد ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں سے پتہ چل رہا ہے کہ ایک بار پھر منی پور میں 4 افراد کا بہیمانہ قتل کر دیا گیا ہے۔ اب تازہ واقعہ کے بعد کانگریس نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے اس پورے معاملے میں خاموش رہنے پر حیرانی بھی ظاہر کی ہے۔کانگریس نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’منی پور میں 8 ماہ سے تشدد جاری ہے۔ گزشتہ 11 دنوں میں 8 لوگوں کا قتل ہو چکا ہے۔لیکن وزیر اعظم مودی کو اس سے فرق نہیں پڑتا ہے۔