بیجنگ: موبائل فون، ویڈیو گیم اور ٹیبلٹ وغیرہ بسااوقات جذباتی وابستگی بن جاتے ہیں۔ اسی بنا پر اب چین میں انہیں دفنانے کی ایک سروس تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ اس میں آپ کے دیرینہ ساتھی اور پسندیدہ آلات ٹوٹنے کی شکل میں انہیں ایک فریم میں رکھ کر آخری آرام گاہ بنائی جاتی ہے۔اگرچہ مادی اشیاء سے والہانہ لگاؤ کوئی بہت اچھی بات نہیں لیکن بسااوقات کچھ آلات ہماری زندگی کی یادوں سے جڑے ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی پہلی گاڑی یا اولین فون بھی یاد رہتا ہے۔ پھر فون اور ٹیبلٹ ہمہ وقت ہمارے پاس رہتے ہیں جو ہماری ذات کا حصہ بن جاتے ہیں۔اسی کو دیکھتے ہوئے چینی خاتون لِن ڑائی نے 2019 میں گیجٹ فیونرل یا برقی آلات کے جنازے کی سروس شروع کی اور برقی آلات کو بکھیر کر فریم میں رکھنے کی مشق کی اور پھر اپنی سروس شروع کردی۔