موبائیل فون سارق گرفتار

   

حیدرآباد : ٹاسک فورس پولیس نے موبائیل فون کے سرقہ کرنے والی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 35 سالہ کے سینو جو پیشہ سے مزدور ہے اور اس کا تعلق آندھراپردیش سے ہے وہ بچپن سے ہی سرقوں میں ملوث ہونے لگا جس کے نتیجہ میں اسے سال 2004 ء میں تروپتی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اسے جیل بھیج دیا تھا ۔ وہ حیدرآباد منتقل ہونے کے بعد یہاں پر مزدوری کرنے لگا اور نامپلی کے فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے لگا ۔ مذکورہ سارق نے کرن کمار شیٹی سے رابطہ قائم کرتے ہوئے مذکورہ مال اس کے ذریعہ فروخت کرنے لگا ۔ سینو نے شہر حیدرآباد کے علاوہ پڑوسی کمشنریٹ رچہ کونڈہ علاقہ میں بھی سرقہ کی کئی وارداتیں انجام دیا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے مذکورہ سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے مسروقہ مال کو خریدنے والے کرن کمار شیٹی کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔