موت کی اجازت دینے اے پی کے کسانوں کی صدر جمہوریہ کی درخواست

   

حیدرآباد۔/31 ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) امراوتی کے کسانوں نے منگل کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے انھیں ’’ بلا تکلیف آسان طریقہ سے موت ‘‘ کی اجازت دینے کی درخواست کی اور الزام عائد کیا کہ جگن موہن ریڈی حکومت ریاستی صدر مقام کی تبدیلی کے فیصلہ کے ذریعہ اس علاقہ کے کسانوں کے خلاف انتقام کا رویہ اختیار کررہے ہیں۔ ناؤلورو کے کسانوں نے صدر کے نام اپنے مکتوب میں درخواست کی کہ صدر مقام کی منتقلی کا عمل روکنے کیلئے مداخلت کریں یا مرضی کے مطابق آرام دہ موت کا راستہ اختیار کرنے کی اجازت دیں۔