ریاض ۔ 9 اپریل (ایجنسیز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالاس کا استقبال کیا جو ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی فائر بندی کے معاہدے کے بعد ایک اہم علاقائی موقع پر سعودی عرب کا دورہ کر رہی ہیں۔ملاقات کے دوران مملکت سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تزویراتی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی سطح پر اس کے سکیورٹی اور معاشی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی فریم ورک میں کایا کالاس نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ اطمینان کے احساس کو بڑھاتا ہے تاہم خطے میں غیر یقینی کی صورتحال اب بھی برقرار ہے۔I/H
میں نے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی سے ملاقات کی تاکہ دو ہفتوں کی اس عارضی مہلت سے مستقل امن کی طرف منتقلی کے ذرائع پر بات کی جا سکے۔انہوں نے پلیٹ فارم ’’ ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹس میں کہا کہ ہم نے وسیع تر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ اس بحران نے یورپی یونین اور خلیجی ملکوں کے درمیان خاص طور پر سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں ایک مضبوط شراکت داری کی ضرورت کو ثابت کردیا ہے۔ یہ ایسی شراکت داری ہوگی جو ہماری مشترکہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے گی۔