مودی تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے : چراغ پاسوان

   

گیا: لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے مودی کے دس سالہ دور کو کامیابیوں سے بھرپور قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ این ڈی اے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں زبردست جیت درج کرے گا اور مودی تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے ۔ گیا پارلیمانی حلقہ سے این ڈی اے امیدوار اور سابق چیف منسٹر جیتن رام مانجھی کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب میں پاسوان نے کہا کہ آر جے ڈی لیڈر میسا بھارتی کی طرف سے انہیں جیل بھیجے جانے کے بارے میں بیان پر کہا کہ یہ کس قسم کی زبان ہے ؟ وزیراعظم ملک کا فخر ہیں۔ اس قسم کی زبان ملک اور دنیا کو کیا پیغام دیتی ہے ؟ جن کے خاندان والوں پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ایل جے پی لیڈر نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں این ڈی اے کی حکومت ہے ۔ اتر پردیش میں ڈبل انجن حکومت کو دیکھیں، وہ ڈبل انجن حکومت کس طرح اتر پردیش کو تیز رفتار ترقی دینے کام کر رہی ہے ۔ ایسے لیڈروں کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجنا ضروری ہے ، جو آئندہ دنوں میں ڈبل انجن حکومت کو رفتار دینے کا کام کریں۔ کسی کو کوئی شک نہیں کہ 4 جون کو جب نتائج آئیں گے تو نریندر مودی تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔