مودی حکومت اور کشمیر تشدد کے معاملے میں کانگریس رہنما راہل گاندھی کا بیان

   

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات سے یہ واضح ہے کہ مودی حکومت کے پاس کشمیر کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں تشدد کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے، جس سے یا ثابت ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں سکون و سلامتی فراہم کرنے میں مودی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ “مودی حکومت کشمیر میں تشدد کو کنٹرول کرنے اور تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ قتل کے مسلسل واقعات افسوسناک ہیں۔ بہار یوپی سے باشندے ہمارے کچھ بھائیوں کو بھی اس تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت”۔