مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے کے موقع پر نئے پارلیمنٹ ہاؤس کاہو سکتاہے افتتاح

,

   

نئی دہلی:مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے کے موقع پر نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح ایک شاندار تقریب کے ساتھ کیا جا سکتا ہے، پی ایم مودی مئی کے آخری ہفتے میں اس کا افتتاح کر سکتے ہیں، حالانکہ ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دراصل، 26 مئی 2014 کو، پی ایم نریندر مودی نے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا. پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت کے لیے مارشلز اور ملازمین کے لیے نیا لباس ہوگا۔ اس نئے یونیفارم کو این آئی ایف ٹی نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چار منزلہ پارلیمنٹ ہاؤس میں 1224 ارکان پارلیمنٹ کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے 10 دسمبر 2020 کو نئی دہلی میں ایک پروگرام میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔ مرکزی حکومت نے سن 2019 میں سنٹرل وسٹا کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا، جس میں نئی دہلی میں دیگر منصوبوں کے ساتھ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر بھی شامل ہے۔