مودی نے او بی سی کمیشن تشکیل دیا : امیت شاہ

,

   

’’پچھلی حکومتوں نے پسماندہ طبقات کیلئے کچھ نہیں کیا ‘‘
بیڑ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی مفلوک الحال اور پسماندہ طبقات کے مسائل کی یکسوئی کے لئے کام کررہے ہیں جس کے لئے اُنھوں نے او بی سی کمیشن تشکیل دیا ہے جو سابقہ حکومتیں گزشتہ 70 سال میں نہیں کرسکیں، صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج یہ بات کہی۔ مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ میں ساور گاؤں میں منعقدہ دسہرہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے مودی کو اِس بات کے لئے بھی سراہا کہ اُنھوں نے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کا فیصلہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ مضبوط طریقہ سے جوڑ دیا ہے۔ امیت شاہ کی آنے والے ریاستی چناؤ کے لئے تواریخ کا اعلان کرنے کے بعد یہ پہلی عوامی تقریر رہی۔ اُنھوں نے مودی حکومت کے دیگر کارہائے نمایاں کا ذکر بھی کیا۔