مودی نے سی آر پی ایف کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

   

نئی دہلی ۔ وزیراعظم نریندرمودی نے مرکزی ریزرو فورس(سی آر پی ایف) کے 82 ویں یوم تاسیس پر فوجیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نئی بلندیوں کو چھونے کی دعا دی ۔ مودی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ ملک کو محفوظ رکھنے میں فوج سرحدوں پر چوکس رہتی ہے ۔فوج کی ہمت اور صلاحیتوں کی ہمیشہ تعریف ہوتی ہے ۔آئندہ برسوں میں فوج اور نئی بلندیوں پر پہنچے ۔’’فوج کا قیام 27جولائی 1939کو نیمچ میں ہوا تھا۔اس وقت فورس کا نام کراؤن ریپریزنٹیٹو پولیس(سی آر پی) تھا۔ملک کے آزاد ہونے کے بعد پہلے وزیرداخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نام سی آر پی ایف رکھا تھا۔